ہرنائی،08 نومبر(اے پی پی ): پنجاب قومی شاہراہ، بارش اور ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کے باعث ٹریفک کےلئے بند ہو گئی ہے ۔ محکمہ بی اینڈار/سی اینڈ ڈبلیو شاہراہ بحال کرنےمیں ناکام ہے ، ٹرک یونین اپنی مدد آپ کے تحت شاہراہ بحال کرنے کےلئے چندہ کرکے پرائیویٹ کنٹریکٹر کے ذریعے بحال کرنے میں مصروف ہے۔