ہرنائی:طوفانی بارش اور ژالہ باری، کھڑی فصلات تباہ،قومی شاہراہ مکمل بند

12

ہرنائی، 07 نومبر(اے پی پی): گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری، کھڑی فصلات تباہ،ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ سیلابی ریلوں کے باعث مکمل بند،مسافروں ٹرانسپورٹروں اور کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شام پانچ سے وقفے سے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے تیز طوفانی بارش اور تیز ژالہ باری سے ہرنائی و گردنواح اور کلی میں کھڑی تیار ٹماٹر  فصلات  کو ژالہ باری نے تباہ کرکے کسانوں کو شدید نقصانات پہنچایا  بارش کے باعث چھ بجے بجلی بھی غائب ہے۔21اکتوبر المناک زلزلہ متاثرین بھی بےیاروں مدد گار خیموں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر حالیہ ہونے والے شدید طوفانی بارشوں نے پوری کردی تاحال انہیں گھروں کی تعمیر و مرمت کیلئے امدادی رقم نہ مل سکی۔بارش و سیلابی ریلوں  کے باعث ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق سینکڑوں گاڑیاں پہاڑی سلسلوں میں پھنسی ہونے کے باعث گاڑیوں سوار مسافروں خصوصاً خواتین بچوں ضعف افراد مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔