احساس راشن پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ کریانہ مرچنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے،ڈی سی پاکپتن

5

پاکپتن۔ 06 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ احساس رعایت راشن پروگرام کے تحت اشیائے خوردنوش پر سبسڈی کی فراہمی حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے،احساس راشن پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ کریانہ مرچنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے، حکومت پنجاب کی طرف سے اشیائے خوردنوش کی سبسڈی کا فائدہ براہ راست عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے   احساس رعایت راشن پروگرام کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صلاح الدین ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بختیار اسماعیل، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ محمد شہباز، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر محمد غالب، نیشنل و پنجاب بنک کے نمائندے، ایس این اے فیاض مسعود سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو احساس رعایت راشن پروگرام سے متعلق کیے جانے والے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کریانہ مرچنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ عوام کو بھر پور فائدہ پہنچایا جا سکے اور عوام کو آٹا، گھی، آئل، دالیں رعایتی قیمتوں پر فراہم کی جا سکیں، رجسٹرڈہونے والے کریانہ مرچنٹس کا ڈیٹا بہتر انداز میں مرتب کیا جائےرجسٹرڈ کیے جانے والے کریانہ مرچنٹس کا درست اور مکمل ڈ یٹا متعلقہ بنک کو فراہم کیا جائے،اے ڈی سی جی احساس رعایت راشن پروگرام کے ڈیش بورڈ کی بھی موثر انداز میں مانیٹرنگ کریں،کریانہ مرچنٹس آسانی کیلئے قریبی بنکس میں اپنے اکاونٹ کھلوائیں،انہوں نے کہاکہ احساس رعایت راشن پروگرام کے جلد آغاز کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کے جائیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ ادارے ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔