حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےذریعہ پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،فیصل کریم منڈی

5

اسلام آباد، 05 دسمبر(اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے خواجہ سراؤں کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےذریعہ پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔بینظیر کفالت کے تحت خواجہ سراؤں کو ہر تین ماہ 7ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام خواجہ سراء بی آئی ایس پی کے لوکل تحصیل دفتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں اگر پہلے سے رجسٹریشن شدہ خواجہ سراؤں کو اگر یہ رقم نہیں مل رہی تو وہ اپنی اپیل درج کر اسکتے ہیں،اپیل پر مطلوبہ معیار کے مطابق اہل خواجہ سراؤں کو یہ رقم دی جا سکے گی،بینظیر کفالت پروگرام میں شامل ہونے کے لیے نادرا میں بطور خواجہ سراء اندراج لازمی ہے کیونکہ سہ ماہی قسط کی ادائیگی ڈیٹا کی وریفکیشن کے بعد بذریعہ بنک کی جائے گی اور کہا کسی بھی قسم کی مدد کے لیے بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر یا  ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ  کیا جا سکتا ہے۔