رینالہ خورد:اوکاڑہ یونیورسٹی میں فیشریز  ویک کی تقریبات اختتام پزیر ،تقریبات میں سیمینار، واک، نمائش اور کوکنگ کے مقابلہ جات شامل تھے

7

رینالہ خورد,6دسمبر(اےپی پی ):اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ فیشریز اینڈ ایکواکلچر کی جانب سے فیشریز ویک 2022 نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس ویک کے دوران مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سیمینار، واک، نمائش اور کوکنگ کے مقابلہ جات شامل تھے۔ تقریبات کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی۔

افتتاحی تقریب کے بعد “پاکستان کے فیشریز سیکٹر میں نوجوانوں کےلیے کاروبار کے مواقع” کے موضوع پہ ایک سیمینار منعقد ہوا۔ فیشریز ڈویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹریننگ ، ڈاکٹر امداد اللہ سالار، نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔ انہوں نے فیشریز کے کاروبار کے حوالے سے مختلف آئیڈیاز پہ بات کی دوسرے دن کا آغاز “زیر آب زندگی” کے موضوع پہ منعقد ہونے والی ایک نمائش سے ہوا۔ طلباء نے مختلف ماڈلز کے ذریعے بڑھتی ہوئی آبی آلودگی کو واضع کیا تیسرا دن کریکٹر ڈے کے طور پہ منایا گیا۔ چوتھے دن کوکنگ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں طلباء نے مچھلیوں کی مختلف ڈشز تیار کیں۔ ان مقابلہ جات کا مقصد پاکستان میں فی کس مچھلی کے استعمال کو بڑھانا تھا۔ یہ  استعمال ابھی تقریبا اڑھائی کلوگرام فی کس سالانہ ہے

پانچویں دن پھر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی آف ویرٹرنی اینڈ اینیمل سائنسز کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈکٹر مہروز فاطمہ نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان کے فیشریز سیکٹر کے مختلف پہلووں پہ بات کی اخری دن تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئے۔ پروفیسر واجد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کے حامل طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرطلباء سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فش ڈائیورسٹی کم ہو رہی ہے اور اس حوالے سے تحقیق کرنے کےلیے ہم نے فیشریز ریسرچ کمپلیکس قائم کیا ہے۔ اس کمپلیکس کے پلیٹ فارم پہ پاکستان میں دوسرے ممالک سے لائی جانے والی مچھلیوں کی بائیولوجی تحقیق کی جائے گی اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ باہر سے آنے والی مچھلیوں کی مختلف اقسام کو مقامی آبی سسٹم میں چھوڑنے سے پہلے ان پہ مکمل تحقیق کی ایک جامع پالیسی مرتب کرنا بے حد ضروری ہے۔ ہمارا ریسرچ کمپلیکس 23 پائونڈز میں مختلف ایگزاٹک فشز کو پالا جائے گا اور ہمارے پی ایچ ڈی کے طلباء ان پہ تحقیق کریں گےفیشریز ویک کے اختتام پہ وائس چانسلر نے لائف سائنسز فیکلٹی کے ہمرا کیمپس میں وسیع پیمانے پہ شجر کاری کی۔ اس شجر کاری کا مقصد پرندوں کی بائیو ڈائیورسٹی کو بڑھانا ہے۔