سموگ / فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں موٹروے ایم فور کے تمام پلازہ جات پر موٹروے پولیس کی جانب سے بریفنگ جاری

7

ملتان، 05 دسمبر(اے پی پی):سموگ اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں موٹروے ایم فور کے تمام پلازہ جات پربریفنگ جاری ہے، سموگ اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں پمفلیٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔

 سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، اگر انتہائی ضروری ہو تو دن کے اوقات میں سفرکریں، رات کے اوقات یا کم روشنی کے اوقات میں سفر سے گریز کریں، ڈرائیور گاڑی کی اگلی اور پچھلی سائیڈ پر فوگ لائٹس لگائیں، تیزرفتاری سے پرہیز کریں جبکہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

اس حوالے سے بیٹ کمانڈر محمد حسن بھٹی نے کہا کہ فوگ/سموگ کے پیش نظر انتہائی مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے، شہری سفر شروع کرنے سے پہلے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوگ کی صورتحال جاننے کے لیے نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد حاصل کریں، قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تراقدامات مفاد عامہ کے پیش نظر لیے جا رہے ہیں۔