سیالکوٹ ایئرپورٹ کو رن وے کی مرمت  کی وجہ سے 16 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان

2

سیالکوٹ، 03 دسمبر ( اے پی پی) :سیالکوٹ ایئرپورٹ کو رن وے کی مرمت  کی وجہ سے 16 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان  کیاگیا ہے ، اس دوران لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو سیالکوٹ ایئرپورٹ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ حکام سیالکوٹ ائیرپورٹ کے مطابق سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کورواں ماہ مورخہ 05 دسمبر سے 20 دسمبر تک  16 روز  کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے،  سیالکوٹ ایئرپورٹ  کی بندش کا یہ فیصلہ اسکے  رن وے کی  معمول کی  مرمت کے لیے کیا گیا ہے  جس دوران   لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔اس دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند رہے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو مذکورہ ائیر پورٹ کی بندش کے حوالے سے  آگاہ کردیا گیا ہے۔