شہریوں کو روڈ سیفٹی وٹریفک رولز کے متعلق آگاہی لیکچرزاور پمفلٹس کی تقسیم

4

ملتان،12 دسمبر(اے پی پی):ایس پی جلیل عمران غلزئی نے کہا کہ شہریوں کو دھند،سموگ میں حادثات سے بچاؤ روڈ سیفٹی وٹریفک رولز کے متعلق آگاہی لیکچرزاور پمفلٹس دیئےجارہے ہیں اور کہا دھندمیں ہمیشہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنا چاہیے اورسیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔

جاوید اولکھ سب انسپکٹر نے کہا کہ اپنی گاڑیوں کی فرنٹ اور بیک لائٹس درست حالت میں رکھیں اور کہا دھند میں تیز رفتاری کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے،رفتارکم رکھیں اور قافلے کی صورت میں سفر کریں،ہائی ویز پر لگے سائن بورڈ اور روڈ مارکینگ کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

جاوید عاربی انچارج نے کہا سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے لائٹس یا رفلیکٹر اسٹیکرز لازمی لگائیں اور شدید دھند،سموگ میں غیر ضروری سفر سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچنےکی تلقین کریں اور کہا دوران سفرکسی بھی مسئلے یا حادثے کی صورت میں ہیلپ لائن1124 پر کال کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔