نوشہرہ ورکاں؛بین الاضلاعی طاھر عرف طارو ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

4

نوشہرہ ورکاں ، 06 دسمبر (اے پی پی ):ایس ایچ او صفدر عطا بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھر پور کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی طاھر عرف طارو ڈکیت گینگ کے چار ارکان طاہر علی ،عبد الرشید محمد اشرف اور آصف کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چھینی ہوئی سات موٹر سائیکلیں، سولہ عدد موبائل فون اور تیرہ لاکھ نقدی برآمد کی ہے جبکہ ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 ملزمان کے قبضے سے بھاری مالیت کا سامان اور زیر استعمال اسلحہ چار پستول و گولیاں  بھی برآمد کی گئی ہیں جس بنا پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کےالزام میں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے   ڈی ایس پی سرکل خالد اسلم جٹھول، ایس ایچ او صفدر عطا بھٹی کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کبھی بھی غافل نہیں رہی ہے جبکہ  جرائم پیشہ عناصر کا اصل گھر جیل ہی ہے۔