نیومری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر تین دوست ابدی نیندسوگئے جبکہ چوتھے ساتھی کو نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا

8

مری ،04 دسمبر (اے پی پی ):نیومری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر ایک ہوٹل میں گیس ہیٹر جلاکرسونے والے تین دوست ابدی نیندسوگئے جبکہ چوتھے ساتھی کو نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جان کی بازی ہارنے والے تینوں نوجوانوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوہے مطالبہ کیا ہے کے ڈیڈباڈیز ہمارے حوالے کی جاہیں    وفات پانے والے اویس ولد پرویز ۔ شاہ رخ ولد تنویر بیگ۔ فیصل الیاس کے چچا عناہت الرحمان نے نے درخواست دیتے ہوہے کہا ہے کے الکریم ہوٹل لوہر ٹوپہ ایکسپریس وے پر مری گھومنے پھیرنے کے لیے گھر سے آئے تھے جو کے تیتوں دوست تھے اور ہوٹل انتظامیہ نے رات کو گیس سلنڈر والے ہیٹر دیے جس رات بھر جلنے اور زہریلی گیس کمرے میں جمع ہونے سے ان کی موت واقع ہو گئ ہے اور ایک دوست جس کا نام محمد۔بتایا جا رہا ہے وہ بے ہوشی کی حالت میں ہونے کی وجہ سے معجزانہ طور پر بچ گیا ہے اور باقی فوت ہونے والے دوستوں کی ڈیڈ باڈی اس وقت مری ہسپتال میں ہیں اور ہمیں ان کی ڈھت باڈیز دی جاہیں ہم کسی قسم کی کارواہی نہیں چاہتے اور نہ ہی پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں۔