وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت

4

اسلام آباد، 6 دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سابق صدر اور سینئر پارلیمنٹیرین نجمہ حمید کی رہائش گاہ آمد،انکے  انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔وزیراعظم نے مرحومہ کے صاحبزادوں، بہن طاہرہ اورنگزیب اور بھانجی مریم اورنگزیب سے اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور  ملک، جمہوریت اور پارٹی کے لیے مرحومہ نجمہ حمید کی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا  اور کہا کہ مرحومہ پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھیں۔