کمشنر ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بارے پرعزم،نواب پور روڈ کی تعمیر و مرمت کی منظوری

2

ملتان،21 دسمبر(اے پی پی):کمشنر اشفاق احمد چوہدری ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بارے پرعزم،کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے نواب پور روڈ کی تعمیر و مرمت کی منظوری دیدی۔

کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے  کہا میونسپل کارپوریشن 12 کروڑ 36 لاکھ روپے کی لاگت سے نواپ پور روڈ تعمیر کرے گی،چونگی نمبر5 تا کھیڑا آباد 1.6 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے۔

اجلاس میں ہائی وے،ہائر ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، سکولز کی 23 سکیموں کی منظوری دی گئی اور  کمشنر نےشفافیت برقرار رکھ کرتمام ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل کا حکم دیا اور انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی کھپت کا مکمل آڈٹ کیا جائے گا اور مقررہ وقت پر سکیمیں مکمل نا کرنے والے یا کام ادھورا چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ترقیاتی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔