کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی وفد کا ملتان کا دورہ،سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی 

3

ملتان ،05 دسمبر (اے پی پی ): کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (کوئیکا) اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے وفد کی ایم ڈی اے آفس آمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین نے اپنے سٹاف کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب ترین نے گزشتہ سالوں سے تحصیل ملتان میں آنے والے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔انہوں نے وفد کو ملتان سٹی میں سیلاب کی ممکنہ زد میں آنے والے علاقہ جات بارے تفصیل سے بریف کیا۔

بریفنگ میں وفد کو بتایا گیا کہ ملتان سٹی کو بند بوسن،ہیڈ محمد والا اور قاسم بیلہ کی سائیڈ سے سیلاب کا خطرہ ہوتا ہے۔سٹی ملتان کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لئے بند بوسن،ہیڈ محمد والا اور قاسم بیلہ کی سائیڈ سے بند کو مضبوط ہونا چاہیے۔

بریفنگ میں ڈائیریکٹر انفورسمنٹ خواجہ وقاص،ڈائیریکٹر اربن پلاننگ عنائزہ حرا،سٹاف آفیسر محمد علیم ماجد و دیگر۔بھی شریک تھے۔