اوکاڑہ،12دسمبر(اےپی پی): سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف16روزہ 25نومبر تا 10دسمبر تک صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف جاری رہنے والے سیمینارز اور آگاہی پروگراموں کےحوالہ سے دارالامان اوکاڑہ میں اختتامی تقریب ممعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالجبار تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر واجد، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد تھے۔مہمان خصوصی اے ڈی سی ( جی) عبدالجبار نے اپنے خطاب میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یقین دلایا کہ دارالامان سے متعلقہ جو بھی مسائل ہوں گے نے ان کو فوری طور پر حل کیا جائیگا۔تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹرواجد، ڈی ایس پی پٹرولنگ سجاد ٹکاخان، ڈاکٹر شمیم الحق اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارالامان ( شیلٹرہوم) مسز روبینہ رضوی نے خطاب میں کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف ضلع بھر کے 12گورنمنٹ گرلز ڈگری کالجزاور یونیورسٹی آف اوکاڑہ، ریسکیو 1122، محکمہ پولیس، محکمہ صحت، صنعت زار سمیت دیگر اداروں میں سیمینارز اور آگاہی واکس کا کامیاب اہتمام کیاگیا۔انہوں نےصنفی بنیادپرتشددکےخلاف کامیاب سیمینارزآ گاہی پروگرامزمیڈیکل کیمپ، سکلزڈویلپمنٹ کورسز اور ان ڈور تقریبات کے انعقاد کروانے والے تمام اداروں کے سربراہان اور ان کے عملے کی تعریف کی۔