بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ، ہماراایمان،کرپشن فری پاکستان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

3

ملتان 05 دسمبر (اے پی پی ): بہاودین زکریا یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے کرپشن کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے عنوان سے اردو اور انگریزی میں تقاریر کیں۔سیمینار کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان فیاض قریشی نے کی،زکریا یونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم کی گیلری میں بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق مختلف پینٹنگز کی نمائش بھی کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل فیاض قریشی نے کہا کہ  کرپشن کے خاتمے کے لئے قانون سازی کیساتھ ساتھ قوانین پر عملداری کو یقینی بنانا ہو گا کرپشن کے ناسور کے خاتمے میں حکومت کیساتھ ساتھ ساری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا ہونا ہوگا، مالی ضابطوں کی خلاف ورزی اور عہدوں کا ناجائز استعمال کرپشن کے زمرے میں آتا ہے بدعنوانی کے خاتمے اور اس سے آگاہی کے سلسلے میں نیب کے زیر اہتمام طلبا کے مابین تقاریر کے مقابلوں کے علاوہ مضامین نویسی اور آگاہی واکز کا انعقاد بھی کیا گیا ڈائریکٹر نیب ملتان چوہدری نیاز حسن نے تقریری مقابلے میں کامیاب اور شریک  طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

نیب کا ادارہ بدعنوانی کے خاتمے میں  امید کی کرن بن کے سامنے آیا ہے سیمینار میں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز سے آئے ہوئے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔