جدہ؛ قائداعظم کی یوم پیدائش کے حوالے سے اجلاس، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

73

جدہ ، 26دسمبر (اے پی پی ):سعودی عرب میں پاکستان جرنلسٹ فورم کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

 اجلاس میں شریک صحافیوں نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور پاکستان بنایا، آج بھی قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پوری قوم یکجان ہوکر پاکستان کو آگے بڑھا سکے۔

 اس موقع پر جرنلسٹ فورم کے شرکاء نے قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔