جدید سہولیات سے لیس ہسپتال حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،نشتر2 کی تکمیل سے نشتر1 پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا، کمشنر

4

ملتان،05 دسمبر(اے پی پی): کمشنر اشفاق احمد چوہدری  نے کہا ہے کہ جدید سہولیات سے لیس ہسپتال حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،نشتر2 کی تکمیل سے نشتر1 پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےوی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف  سے ملاقات میں کیا۔

اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے،شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئےصحت کے شعبے کی توسیع کی جارہی ہے اور کہا نشتر ہسپتال پورے جنوبی پنجاب کے مریضوں کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔

وی سی نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا نشتر ہسپتال کسی مریض کو انکار نہیں کرتا،محدود بجٹ میں فری ادویات،میڈیکل سروسز فراہم کی جارہی ہیں اور 1700 بیڈز کی کیپسٹی سے بڑھ کر مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے اور کہا نشتر کالج کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بارے منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر  ڈاکٹر مسعود ہراج، ڈاکٹر ولی بھی موجود تھے۔