جوھرآباد، 27 دسمبر (اے پی پی):جوھرآباد، خوشاب اور گردو نواح میں شدید سردی اور دھند کا راج برقرار،راولپنڈی اسلام آباد سمیت بین الاضلاحی روٹ اور لنک روڈزپر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر،شدید سردی کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔محنت مزدوری کرنے والے سڑک کنارے آگ جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔شدید دھند کی وجہ سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز متاثر ہونے کی وجہ سے جوھرآبادسمیت ضلع خوشاب کے مختلف علاقون میں آدھی رات سے بجلی بند تھی۔
موٹروے پولیس کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔