حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے، ارسلان بشیر

15

 

بہاول نگر، 01دسمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارسلان بشیر نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاول نگر میں اراضی ریکارڈ سنٹرمیں  منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں کیا جس کا انعقادحکومت پنجاب کی ہدایت پر کیا گیا، خدمت کچہری میں  متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے اور لوگوں کے ریونیو سے متعلق  درخواستیں بھی وصول کی گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔

ریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں  میں بھی منعقد کی گئیں جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔