رحیم یار خان؛ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا سیوریج مسائل کے خاتمے کیلئے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ

5

رحیم یار خان،05 دسمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے شہر میں سیوریج مسائل کے خاتمہ کے لئے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور کراؤن فیلیئر ہونے والی میگا سیوریج لائنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر سے سیوریج مسائل کے خاتمہ کے لئے تمام ڈسپوزل اسٹیشن کو فنکشنل رکھا جائے، شہر سے سیوریج مسائل کے خاتمہ کے لئے قلیل اور وسیع مدتی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج اور میگا کی مین لائینز میں کراؤن فیلیئر سے مستقبل بنیادوں پر چھٹکارہ حاصل کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا کہ سٹی ایمپلیٹیشن یونٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیوریج مسائل کے ازالہ کے لئے جامع پلان فراہم کریں، سیوریج مسائل سے چھٹکارہ شہریوں کا درینہ مطالبہ ہے جسے حل کیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود سیوریج اور صفائی کے کاموں کو مانیٹر کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نعمان فارق سٹی ایمپلیٹیشن یونٹ کی ٹیم اور سی او ایم سی بھی ہمراہ تھے۔