چنیوٹ ،12 دسمبر (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادسرفراز احمد فلکی نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔ڈی پی او چنیوٹ عمران احمد ملک نے آر پی او کا استقبال کیا،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آرپی او کو سلامی دی۔آرپی او نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ڈی پی او عمران احمد ملک نے یادگار شہداء پر شہدائے چنیوٹ پولیس کے حوالے سے آر پی او بریفنگ دی۔آرپی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔آر پی او نے شہدائے چنیوٹ پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آر پی او سرفراز احمد فلکی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران احمد ملک کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پیز،آرپی او دفتر،ڈی پی او دفترکے افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال،زیرتفتیش مقدمات،کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔تھانہ جات میں کوئی بھی شخص غیرقانونی حراست میں نہیں ہونا چاہیے۔بدمعاشوں،عادی مجرمان کی ہسٹری شیٹس تھانوں کے رجسٹر ہائے میں اپڈیٹ کیے جائیں۔بدمعاشوں،قبضہ مافیا،قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔قانون کے برابر نفاذ پر عملدرآمد کرکے قانون کی بالادستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔مربوط حکمت عملی سے منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر،مجرمان اشتہاریوں،عادی مجرمان،بھکاریوں کیخلاف سٹنگ آپریشن کیا جائے۔پولیس افسران اپنا مورال بلند رکھتے ہوئے خدمت خلق سمجھ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے کرپٹ عناصر کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں،شکایت پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔