رینالہ خورد05دسمبر(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹرایم سی رینالہ خوردقمر محمود منج نے یوریاکھادکا لوڈ رکشہ پکڑا لیا، دوران تفتیش رکشہ ڈرائیور نے مزید 250 یوریاکھاد کی بوریوں کا انکشاف کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنرنےفوری طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرکو خلاف ورزی کرنے والے ڈیلرکو 50000 جرمانہ عائدکرنے اورپکڑی گئی یوریاکھادکی بوریاں کنٹرول ریٹ پر بچنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں شہری کی شکایت پر ناجائز ری فلنگ کی دوکان پر چھاپہ مارتے ہوئے موقع پر سامان قبضہ میں لے کر ڈی ۔ای او سول ڈیفنس کو غیر قانونی طور پر ری فلنگ کرنے والےدوکاندارکے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیدیا۔ قمر محمود منج کا مزید کہنا ہے کہ کھاد بلیک مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکاہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔