سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بہت سے اداروں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے؛ رضوان سعید شیخ

61

جدہ ، 09 دسمبر (اے  پی پی ): اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  میں پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بہت سے اداروں میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔

ان  خیالات  کا اظہار  انہوں نے  جمعہ کو یہاں قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش پر سعودی سرمایہ کاروں کو دئے جانے والے عشائیہ کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ رضوان سعید  شیخ نے   او آئی سی  کی جون  2023  لاہور  میں مجوزہ ٹرید فئیر کے حوالے سے سعودی سرمایہ کاروں کو بھی  تفصیلات بتائیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھا گیا ہے اس کا سعودی عرب کیساتھ انمول رشتہ ہے جو وقت کیساتھ ساتھ مضبوط تر ہورہا ہے۔

  سفیر  رضوان سعید  شیخ نے کہا کہ ہمارے اقتصادی تعلقات بھی مضبوط سے مضبوط تر ہونا ضروری ہے، پاکستان اپنی جغرافیائی حدود کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان چائنہ کوریڈور کامیابی سے جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی آئی گی، اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری آئی گی،اس حوالے سے پاکستان میں آئندہ سال جون میں او آئی سی کا اٹھارواں ٹریڈ فئیر لاہور میں ہونے جارہا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ داروں کو سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک انتہائی نادر موقع ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں، حکومت مکمل تعاون اور سہولیات دینے کی پوری پوری کوشش کرے گی، خاص طور پر خواتین اور نوجوان جن کی کثیر تعداد دونوں ممالک میں ہے پاکستان اس معاملے میں انکی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری میں کردار ادا کریں۔

  سفیر  رضوان سعید  شیخ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر بہت سارے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جیسے آئی ٹی، سپورٹس، سیاخت ، ٹیکسٹائل، سرجیکل اور دیگر بیشمار سیکٹرز ہیں ۔

تقریب میں جدہ کے کمرشل اتاشی  وحید شیخ  نے بڑی تعداد میں سعودی سرمایہ کاروں کی شمولیت کیلئے بھر پور کوشش کی تھی۔