سکھر؛ تعلیم کی اہمیت کے سلسلے  میں مختلف اسکولوں کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد

10

سکھر،21دسمبر(اے پی پی): تعلیم کی اہمیت اور بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں مختلف سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم بچیوں کی کثیر تعداد نے اسکول پرنسپل کی قیادت میں اسکول تا سکھر پریس کلب تک تعلیم سب کیلئے آگاہی واک نکالی ۔

اس موقع پر اسکول پرنسپل و اساتذہ سمیت بچیوں کا کہنا تھا کہ تعلیم سب کیلئے ہے، یہ واک نکالنے کا مقصد لوگوں میں شعور بیدار کرانا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ تعلیم سے پڑھے لکھے معاشرے کا قیام ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ پرائیوٹ اسکول میں ماہانہ ہزاروں روپے خرچ کررہے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم، کتب فراہم کی جارہی ہیں لہذا والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کرائے اور حکومتی تعلیمی سہولت سے فائدہ حاصل کریں۔

واک میں اسکول کی اساتذہ بھی شامل تھیں جبکہ ریلی سے اظہار یکجہتی کے لئے سماجی تنظیم کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔