سکھر،01دسمبر(اے پی پی):انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریلیف فاؤنڈیشن (آئی ڈی آر ایف ) کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہمی کیلئے ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی مختلف فلاحی کاموں کے حوالے سرگرمیاں جاری ہیں، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریلیف فاؤنڈیشن (آئی ڈی آر ایف ) کے ارسلان بلو کے زیر انتظام بارش و سیلاب متاثرین کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے (فلٹریشن کولر) تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خاص انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریلیف فاؤنڈیشن (آئی ڈی آر ایف ) کے کنٹری ڈائریکٹر یاسر خان تھے جبکہ آئی ڈی آر ایف کے عمر خیام ،ارسلان بلو سمیت دیگر مہمان گرامی و متاثرہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریلیف فاؤنڈیشن (آئی ڈی آر ایف ) کے کنٹری ڈائریکٹر یاسر خان نے شرکاء خواتین کو فراہم کردہ (فلٹریشن کولر) و دیگر سامان کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی اور انہیں اپنے مزید مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے شرکاءخواتین میں سیکڑوں (فلٹریشن کولر)تقسیم کئے۔
اس موقع پر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریلیف فاؤنڈیشن (آئی ڈی آر ایف ) کے کنٹری ڈائریکٹر یاسر خان و دیگر نے بتایا کہ آئی ڈی آر ایف (کنیڈین)این جی اوز مشن عوام کی مدد عوام کی مدد پر یقین رکھتی ہیں اور مختلف فلاحی پروگرام کے ذریعے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور سیلاب و بارش متاثرہ و عوام کو صاف فراہمی کے حوالے سے نو سو سے زائد خاندانوں میں فلٹریشن کولر و دیگر سامان تقسیم کیا جارہا ہے کیونکہ صاف پانی زندگی کیلئے نعمت ہے اور مختلف بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے اور کہا ہمارا مشن عوام کی طاقت سے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور مستقبل میں بھی بہت سے فلاحی پروگرام شروع کئے جائینگے۔