عارف والا،21 دسمبر (اے پی پی ): عارفوالا شہر اور گردونواح میں دھند کا راج برقرار رہنے سے ملازم پیشہ افراد اور سٹوڈنٹس کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
دھند میں ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہوچکی ہے جبکہ دھند سے حد نگاہ 25 میٹر تک رہ گئی۔
دھند سے احمدیار، بیلی دلاور ، جمن شاہ ، رنگشاہ ، مرلے ،قبولہ ،کالے پٹھان ، دلووالہ ، ترکھنی ، محمدنگر جیونشاہ سمیت گردونواح مسلسل لپیٹ میں آچکے ہیں ۔
پٹرولنگ پولیس کے مطابق دھند میں مسافر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔