ملتان، ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ ٹیموں کیلئے مثالی انتظامات کئے ہیں، کمشنر محمد اشفاق احمد

15

ملتان، 05 دسمبر ( اےپی پی):  کمشنر محمد اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ سیریز کے ملتان میں ٹاکرے کی گھڑیاں قریب آتے ہی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں ضلعی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے تمام اداروں کو بھرپور اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کرکٹ میلے کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی کمشنر محمد اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کا سرزمین اولیاء پر بھرپور استقبال کرینگے جبکہ روٹ اور ہوٹل اور سٹیڈیم پر بھرپور سجاوٹ اور لائٹنگ کی جائے گی۔اشفاق احمد چوہدری نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ ٹیموں کیلئے مثالی انتظامات کئے ہیں۔9 نومبر کو میچ کیلئے مثالی ماحول فراہم کرینگے۔محمد طاہر وٹو نے کہا کہ میچ کی  تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کرکٹ اسٹیڈیم کو صاف ستھرا کردیا ہے تاکہ کرکٹ میلے سے شہری بھرپور مستفید ہوسکیںگاڑیوں کے لئے مجوزہ پارکنگ کی گراونڈ  لیولنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالے روٹ پر بھی صفائی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے