ملتان، 26 دسمبر (اے پی پی ): پی ایچ اے کے زیر اہتمام تین روزہ گل داؤدی نمائش کا اختتام ہو گیا، تینوں دن عوام کا بھرپور رش رہا، آخری دن میوزیکل نائٹ پر شہریوں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی اور پی ایچ اے کی کاوشوں کو خوب سراہااور اس کے ساتھ ساتھ شانداز آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔رات کو پارک میں روشنوں نے نظارہ مزید خوبصورت کر دیا۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف خان نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان ایسی تمام سرگرمیوں کا اہتمام کرتا رہے گا۔گل داؤدی کی تین روزہ نمائش کا میاب انعقاد پر پی ایچ اے کے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی محنت کو جاری رکھیں اور شہریوں کو تفریح دیں اور جشن بہاراں بھی شاندار انداز سے منائیں گے شہر کو گرین بھی کریں گرین بیلٹس اور پارکوں میں عوامی سہولیات بھی مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تفریح کے ساتھ ساتھ پارکوں کی تزئین و آرائش کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں گے۔