ملتان ،01 دسمبر(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے عوامی شکایات پر احکامات جاری کئےاور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کامران صغیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
رضوان نذیر نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ درستگی ریکارڈ،فرد ملکیت اور رجسٹری سمیت تمام سروسز مہیا کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرماہ کے پہلے دو روز عوامی خدمت ریونیو کچہری منعقد کی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل پر حکومت پنجاب کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔