ملتان؛ ڈبلیو ایم سی کا شہر کے داخلی شاہراہوں کی صفائی کے لئے آپریشن جاری

16

ملتان،30 دسمبر (اے پی پی ): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی کے لئے آپریشن جاری ہے۔ کھاد فیکٹری سے این ایل سی بائی پاس کے درمیان شاہراہ کی صفائی کی گئی اور ڈیوائیڈر کے ساتھ جمنے والی مٹی کی سکریپنگ کی گئی اور شاہراہوں کے اطراف میں ویسٹ اٹھانے کے لئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

خانیوال سے آنیوالی داخلی شاہراہ کو قادر پور راں تک خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا جائے گا۔دوسری طرف نماز جمعہ کے پیش نظر جامعہ مساجد کے اطراف میں بھی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے۔