ملتان: چوتھی پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2022 اختتام پذیر ،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

5

ملتان، 05 دسمبر (اے پی پی ): چوتھی پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2022 اختتام پذیر ہو گئی،چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں فتح یاب ایتھلیٹس کو میڈلز اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔

چوتھی پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2022 کا سپورٹس کمپلیکس ملتان میں باقاعدہ آغاز ہوا، جس میں پنجاب بھر سے 10 ڈویژن اور 150 ایتھلیٹس مد مقابل ہوئے۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز آفیشل میٹنگ اور ماس ریسلنگ ریفری کورس کا انعقاد ہوا، کئی گھنٹوں پر مشتمل ایک طویل سیشن ہوا جس میں ہیڈ ریفری پاکستان ماس ریسلنگ کی جانب سے کورس میں شرکت کرنے والے ریفری اور آفیشلز کو ماس ریسلنگ قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

چیمپئن شپ کے دوسرے روز مقابلوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا جس میں لڑکوں  اور لڑکیوں کے لئے مختلف ویٹ کیٹیگریز مخصوص ہیں جس میں ایتھلیٹس نبردآزما ہوئے۔بوائز کیٹیگریز میں +60,65,70,75,80,85,90,105,105 کلوگرام کے مقابلے شیڈول ہیں جبکہ گرلز کیٹیگریز میں +50,55,65,75,75 کلوگرام کے مقابلے ہوئے۔ تمام ایتھلیٹس بہت پرجوش انداز میں کھیلے اور اپنے اپنے ڈویژن کے نام میڈلز کرنےمیں کامیاب رہے۔ مقابلے ناک آوٹ سسٹم کے تحت کھیلے گئے کامیاب ایتھلیٹس بالترتیب سونے، چاندی، اور کانسی کے تمغے اپنے نام کرتے رہے۔

 چوتھی پنجاب ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نوید خان دیگر مہمان گرامی میں  ڈویثینل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم،  ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپورمقصودالحسن جاوید، آصف خان نیازی، علی خان، ملک وقاص، میڈم صبا، مراد عباس چاون، موجود تھے جنہوں نے آفیشلز محمد راشد گاجا، سردارمحمود، بشارت مہدی، ماجد بٹ، حاجی انصر اقبال، طاہر بشیر لاغاری، قمر گل، امنان علی، محمد سعد، جمشید مجید، وقاص بھٹی اور دیگر میں تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کئے۔ بعد ازاں میڈل لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔