پاراچنار،01 دسمبر(اے پی پی ): گورنر کاٹیج پاراچنار میں سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے یکم دسمبر 1993ءکو اپنے ایک روزہ دورے کے دوران چیڑھ کا درخت لگایا گیا تھا۔پی پی پی کرم کے جنرل سیکرٹری حاجی جمیل طوری کے ہمراہ پارٹی ورکرز نے دعائیہ پروگرام کے بعد شہید بینظیر بھٹو کے لگائے درخت کے ساتھ نئی تختی لگائی۔
اس موقع پر حاجی جمیل طوری، حشمت بنگش ،سید اصغر طوری اور تنویر بنگش نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پاراچنار کرم ڈسٹرکٹ کے دوروں کے یادیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے ۔