پارکوں میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں گے؛ ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان

3

ملتان،12 دسمبر (اے پی پی ):ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ شہر کو سر سبز اور خوبصورت بنائیں گے، پارکوں میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لیئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں گے،نرسریز کی استعدا ر کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے پی ایچ اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس سے بریفنگ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف اور دیگر آفیسران موجود تھے۔

آصف رؤف خان نے کہا کہ موسمی پھولوں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے،نرسریز میں پودوں کی تیاری کے لیئے ٹاسک دے دیا ہے،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو شجرکاری سے خوبصورت بنائیں گے،ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیئے مشترکہ کاوشوں سے آگے بڑھیں گے۔اُنھوں نے کہا کہ ادارے کی آمدنی میں اضافے کے لیئے مزید ذرائع تلاش کیئے جائیں گے،پارکوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔