چنیوٹ ؛ معذوروں کا عالمی دن، مصنوعی اعضاء کی نمائش سمیت آگاہی واک کا اہتمام

6

چنیوٹ،  03دسمبر ( اے پی پی):معذوروں کے عالمی دن کے موقع پرڈپٹی کمشنرمحمد فاروق رشید نے منعقدہ تقریب میں شرکت کی،معذور سپیشل بچوں کے ساتھ کیک کا ٹا اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔

 شیخ فضل الہٰی مصنوعی اعضاء و بحالی معذوراں سنٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے زیر اہتمام مصنوعی اعضاء کی نمائش اور آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے نمائش میں رکھے گئے مصنوعی اعضاء دیکھے اور لیب کا معائنہ کیا۔

انچارج بحالی معذوراں فاروق راجھہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معروف سرجن اور اس ادارے کے بانی ڈاکٹر امجد گلزار بیرون ملک ہوتے ہیں اور وہ سپیشل پاکستان چنیوٹ آتے ہیں اور کسی بھی وجہ سے معذوری کا شکار ہونے والے افراد، بچوں کو فری چیک کرتے ہیں اور انہیں مصنوعی اعضاء جن کی قیمت لاکھوں روپے ہے انہیں بلکل فری لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اس حوالے سے ہماری پوری ٹیم کام کرتی ہے۔

اس موقع پر سپیشل بچوں نے مختلف گیمز،دوڈ کے مقابلے کیے جسے بہت سراہا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام معذور بچوں اور بچیوں کے ساتھ مصافہ  کیا اور انکے ساتھ کیک کاٹا، اس کے علاوہ تحائف تقسیم کیے۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آج کے اس دور میں یہ ادارہ کسی نعمت سے کم نہیں جو بغیر کسی معاوضہ کے حادثات کا شکار لوگوں اور بچوں کا علاج کر رہے ہیں اور مصنوعی اعضاء لگا کر انکی بحالی میں اپنا بھرپور کرادار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر امجد گلزار شیخ، فاروق راجھہ اور انکی پوری ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

 تقریب کے بعد معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک بھی کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید سمیت معذور افراد، بچوں اوردیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد مسعود، انچارج بحالی سنٹر محمد فاروق راجھہ،نمائندگان این جی اوز، سول سوائٹی، معذور افراد اور سپیشل بچے کثیر تعداد میں موجود تھے۔