کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرکے سروس ڈیلیوری بہتر بنائی جاسکتی ہے؛ ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد

6

ملتان، 12 دسمبر(اے پی پی ): ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد نے کہا کہ تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، وال چاکنگ ، قبضہ مافیا ، گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے،کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرکے سروس ڈیلیوری بہتر بنائی جاسکتی ہے،سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا جارہا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد نے 35 مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد کو کمشنر آفس ملتان میں ملتان ڈویژن بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خطے کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔فنکاروں ، ادیبوں ، شاعروں کی مالی معاونت کرنے بارے بھی پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔

 سرفراز احمد نے کہا کہ ملتان کی ترقی و خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،مقامی پراڈکس کی بیرون ملک ترسیل کو ترجیح دینا ہوگی،ملکی ترقی کے لئے گراس روٹ لیول کے منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔

 ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے ڈویژن کی ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد قاسم، سی او کارپوریشن چوہدری فرمائش علی اور ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔بعدازاں کمشنر آفس کی جانب سے زیر تربیت افسران کو سوینئر بھی دیا گیا۔