وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےسیکرٹری کابینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا کی الوداعی ملاقات

5

اسلام آباد،31جنوری(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےسیکرٹری کابینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا نے منگل کو یہاں   الوداعی ملاقات کی۔وزیراعظم نے سردار احمد نواز سکھیرا کو پاکستان  سول سروس میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان  کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔