پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کردی گئی

18

اسلام آباد،03 جنوری(اے پی پی ): پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی کٹس کی رونمائی کردی گئی، پشاور زلمی کے کپتان اسٹار بیٹسمین  بابر اعظم کی منفرد انداز میں کٹس کی رونمائی  کی ،جس میں  بابر اعظم پہلی بار منفرد فیشن اسٹائل میں جلوہ گر ہوئے ۔

 پی ایس ایل آٹھ کے لیے پشاور زلمی کی پلئینگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس بھی  لانچ کی گئیں ہے ۔ چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نوشیروان آفندی نے کہا کہ  کٹس رونمائی ویڈیو میں کرکٹ ، میوزک اور فیشن کا حسین امتزاج ہے، پشاور زلمی کٹ کی رونمائی میں انٹرنیشنل راک بینڈ ایولنیشن کا مشہور گانا سیل شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ  پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے ،  ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے ، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کے قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے ،پشاور زلمی فینز کی آسانی کے لیے کٹس پر اوریجنل لوگو بیچ بنایا گیا ہے تاکہ فینز اعلی معیار اور آفیشل کٹس حاصل کرسکیں۔