مری،11 جنوری(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا ہے کہ انتظامیہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے میں پیش پیش ہے۔
ملکہء کوہسار مری میں ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کوبرف باری کے دوران بہتر سے بہترسہولیات فراہم کرنے کے ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہر سطح پر نئے سرے سے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں برف باری کے دوران مری کی مختلف شاہراؤں پر گاڑیوں کے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے وارڈن ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کی جائے گی تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سخت موسم میں مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے جبکہ مری بھوربن اور نیو مری پٹریاٹہ کے تفریحی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے علاوہ مکمل تحفظ بھی فراہم کیا جارہاہے۔