انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدر آمد تمام سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

10

اوکاڑہ، 27 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اوکاڑہ چوہدری عبد الجبارنے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات وقت کی ضرورت ہے ویکٹر سر ویلنس کرنے والی ٹیموں کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہاٹس سپاٹس کی نگرانی اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدر آمد تمام سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد رآمد نہ کرنے والے سرکاری افسران اور فیلڈ میں ناقص کار کردگی دکھانے والے سرکاری ملازمین کی نہ صرف جواب طلبی کی جائے بلکہ ان کی کا ر کردگی کی رپورٹ ان کے متعلقہ اداروں کو پہنچائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صداررت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ممبران انسداد ڈینگی کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ نے بتایا کہ ضلع میں ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام تواتر سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے پنجاب حکومت کی ہدایات پر عملد رآمد کو یقینی بنا یا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری عبدالجبار نے ہدایت کی کہ سرکاری افسران اپنے سرکاری دفاتر اور زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام کریں نشیبی جگہوں سے پانی خشک کر کے جگہ کو مٹی سے پر کریں تاکہ بارش کا پانی نہ کھڑا ہو۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے پھیلاؤ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے ہمیں مشترکہ کاوشیں کرنی ہیں۔