اوکاڑہ؛ڈپٹی کمشنر کا انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز  مختلف ٹرانزنٹ پوائنٹس کا دورہ، ریکارڈ چیک کیا

19

اوکاڑہ،17جنوری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانےضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز تحصیل اوکاڑہ اور تحصیل رینالہ خورد کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مختلف ٹرانزنٹ پوائنٹس پر انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے وہاں پر موجود بچوں کی انگلیوں پر انسداد پولیو کے قطرے پینے کے بعدلگائے گئے نشانات کو بھی چیک کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس جاری مہم کے دوران اپنے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ سید اظہر عباس نقوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔