اوکاڑہ؛ ڈی پی او کی شدید دھند کے دوران پولیس فورس کو جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کارروائیوں کی ہدایت

31

اوکاڑہ،10جنوری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے شدید دھند کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کیلئے پولیس فورس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے حکمت عملی کے تحت شاہراہوں،دھند زدہ اور مضافاتی علاقوں میں پٹرولنگ جاری رکھنے، ڈولفن سکواڈ ، پولیس ٹیموں کو دھند کی وجہ سے حادثات، ناگہانی صورتحال میں شہریوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی ہے۔