اوکاڑہ،16جنوری )اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال اوکاڑہ میں مددگارکاوَنٹر ،اور نئے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ سید اظہر عباس نقوی ،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر سید اعجاز حسین شاہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو سید سجاد گیلانی پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو شیخ عبدالغفور،ایڈمن آفیسر عبدالشکور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نےبھی موجود تھے۔