ترکی سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے؛ صدر رجب طیب اردوان

24

جنیوا،10جنوری(اے پی پی): ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، ترکی اب تک سیلاب زدہ لوگوں کے لیے امدادی  سامان کے 15 طیارے اور  دو بحری جہاز بھیج  چکا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیر کو یہاں سیلاب متاثر علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے’’ کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان‘‘ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے کوششوں اور مزید تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی پاکستانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔