جدہ؛ افتخار احمد افی  کی کتاب  چکر چھولے کی تقریب رونمائی،سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے رونمائی کی

5

جدہ ، 13 جنوری (اے پی پی ): معروف ڈرامہ نگار، اداکار،شاعر افتخار احمد افی  کی کتاب  چکر چھولے کی شاندار رونمائی جمعہ کو یہاں نوشین آرٹ سینٹر نے پاکستان جرنلسٹس فورم، پرائم آرکیڈ کے تعاون سے کی،سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر  اور تقریب کی روح رواں نوشین وسیم نے افتخار افی کی کتاب کی رونمائی کی۔

 مہمان خصوصی افتخار افی نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کام اپنی شاعری، یوٹیوب کے ذریعے پوری دنیا میں بسنے والے خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن کوایک دوسرے سے روادری اور محبت کا پیغام دینا ہے جو اللہ تعالی نے حکم بھی  کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے معاملات  میں دولت، رتبے چکر میں پڑ کر اپنے رشتے بھلابیٹھے ہیں، میرا پیغام میری شاعری میں دینا چاہتا ہوں کہ کسی دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرکےبہتر کرنے کی کوشش کریں۔

 تقریب میں خصوصی طور پر  چھولے رکھے گئے تھے۔ کتاب کے نام کے حوالے سے افتخار افی نے حاضرین کو اپنی شاندار شاعری سنا کر  داد حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ  سعودی سرزمین تاریخی حوالوں سے بھی محبتوں کی سرزمین ہے جہاں محمد ﷺ نے محبتوں کادرس دیا۔

تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔