خوشاب؛ڈی پی او کی تھانہ نورپور میں کھلی کچہری

6

جوہرآباد،13جنوری(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدالرحمن نے  تھانہ نورپور میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا۔ڈی پی او خوشاب نے لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے تاکہ ان کے مسائل کو قانون کے مطابق فوری حل کیا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی پی او اسدالرحمن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کے مسائل کو آپ کے پاس آکر سننا ہے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا اور براہ راست رابطہ سے پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔

 کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے تھانہ نورپور میں کھلی کچہری کے انعقاد کو  سراہا اور کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو اپنی آواز براہ راست حکام تک پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔