خیبرپختونخوا میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز16 جنوری سے ہو گا

4

پشاور، 13جنوری(اے پی پی): پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سات روزہ پولیو مہم کا آغاز 16 جنوری سے ہو گا جس میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

 پولیو مہم کے دوران پشاور کے 9لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔

پولیو مہم کے دوران  سکیورٹی کے لیے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار  بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو دو قطرے پولیو کے ضرور پلائیں، تاکہ معذوری سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انکاری والدین کو پولیو کے قطرے پلانے پر امادہ بھی  کیا جائے گا۔