خیرپور،09جنوری(اے پی پی):آنکھوں کے آپریشن کے لئے تین روزہ کیمپ قائم کیا گیا۔ کئی علاقوں سے سینکڑوں افراد نے آپریشن اور علاج کرایا۔ خیر پور کے علاقے لقمان کے آرائیں ہاوس میں MTA اور اے پیک کے مشترکہ تعاون سے 3 روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ قائم کیا گیا ۔ تین روز کے دوران 3608 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 1541 کامیاب اور جدید آپریشن کیاگیاکیمپ میں آنے والے مریضوں کو اودیات لینس چشمے کھانا پینا اور رہائش فری دی گی، کیمپ کی تیسرے روز امریکن پا کستانی پبلک افییر کمیٹی اور چلڈرین آف ایڈمس کی جانب سے برسات متاثر خواتین میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کی دو الگ الگ پروقار اور میگا تقاریب منعقد ہوئیں۔
ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنا ایس ایس پی خیرپور میر رحل خان کھوسو اے پیک کے چیئرمین ڈاکٹر طارق ابراہیم اور فیصل عزیر خان تقاریب کے مہمان خاص تھے۔ MTA کے مرکزی رہنماؤں حاجی منیر احمد آرائیں ،حاجی عبدالمجید آرائیں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سندھ کے ثقافتی تحفے پیش کیے۔مہمانوں کو آئی کیمپ کا دورہ کرایا گیا۔