خیرپور:پانچویں سندھ گرلز کالج گیمز کے شاندار مقابلے جاری

23

خیرپور،23جنوری(اے پی پی): پانچویں سندھ گیمز کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر جوگوٹھ نے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے جیت لیے ہیں۔

پانچویں سندھ گیمز کے مقابلے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج رانی پور کے زیر اہتمام اسکاوٹ گراونڈ پر منعقد ہوئے، بیڈمنٹن گرلز کے مقابلوں میں خیرپور ڈسٹرکٹ کی 8 گرلز کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ بیڈمنٹن گرلز کا فائنل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر جوگوٹھ اور گورنمنٹ کالج فار وومن خیرپور کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر جوگوٹھ نے جیت لیا۔ اس سے پہلے تیسری پوزیشن کا میچ گورنمنٹ ڈگری کالج رانی پور اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گمبٹ کے درمیان کھیلا گیا جو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گمبٹ نے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

 ٹیبل ٹینس گرلز کے مقابلوں کا فائنل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیرجوگوٹھ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گمبٹ کے درمیان ہوا جو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیرجوگوٹھ نے جیت کر چیمپئن بننے کی روایت برقرار رکھی ۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی صفدر علی میرانی اسسٹنٹ کمشنرتھے ان کے علاوہ پروفیسر رخسانہ کوثر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج رانی پور میڈم زیب النساء، میڈم زینب ناز سلیم احمد آرائیں ، عرفان علی ڈھوٹ کے علاوہ طلباءوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔