خیرپور،17جنوری(اے پی پی): فائیو سائیڈ ہاکی لیگ خیرپور لائنز نے جیت لی۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کی جانب سے بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم لقمان خیرپور پر پانچ دن سے جاری فائیو سائیڈ ہاکی لیگ کا رنگا رنگ فائنل خیرپور لائنز اور خیرپور مارخور کے درمیان کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیرپور لائنز نے 7 کے مقابلے میں 8گول سے جیت لیا ۔
فائنل کے مہمان خصوصی سید اسد علی شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے ہر سطح پر مدد کی جائے گی۔اس موقع پر ان کے ساتھ عنایت علی ڈھوٹ، سید ذاکر حسین زیدی و دیگر موجود تھے آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش پرائز تقسیم کیے۔