سیالکوٹ،13جنوری(اے پی پی):سیالکوٹ کے تھانہ کوتوالی اور تھانہ بیگووالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے راہزنی اور گاڑی چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے سرغنہ سمیت 4 ڈاکو گرفتار کر لئے ہیں ،جن سے کل17 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ،نقدی 11 لاکھ، موبائل فونز،ہائیڈرولک پارٹس، موٹر سائیکل بھی برآمدکر لیے گئے ہیں ۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ملزمان گاڑیاں، موٹر سائیکل، نقدی و دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی ۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔